سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت کی جو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔
عدالت نے سردار تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عید پر نئےڈیزائن کے نوٹوں کی عیدی لینے کے خواہشمند افراد کے لئے بری خبر
سردار تنویر الیاس متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔
سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔