طلاقیں کیوں ہوتی ہیں؟ جگن کاظم نے وجہ بتادی

Feb 06, 2024 | 16:21:PM
طلاقیں کیوں ہوتی ہیں؟ جگن کاظم نے وجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف  اداکارہ جگن کاظم نے بڑھتی طلاقوں کی وجہ پر سے پردہ ہٹاتے ہوئے اہم بیان جاری کردیا۔

جگن کاظم اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین مارننگ شو ہوسٹ بھی ہیں جو اپنی دلچسپ باتوں سے لوگوں کو ہنسانے اور مشکل سوالوں سے معروف شخصیات کو پریشان کرنے کا فن رکھتی ہیں۔

جگن کاظم کے پاس سامعین کو مسحور کرنے کا جادو اب بھی موجود ہے جو انہوں سال 2023 میں ریلیز ہونے والی منی سیریز 'گنا' میں اپنی واپسی کے ساتھ دکھایا۔

جگن کاظم کی پھولوں کا سیج ہرگز نہیں تھی بلکہ انہوں نے اپنی زندگی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، ان کی پہلی شادی کامیاب ثابت نہیں ہوئی اور بالآخر دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی لیکن پھر انہوں نے دوسری شادی کرلی اور اب وہ اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزار رہے ہیں۔

جگن ہمیشہ اپنے جذبات اور احساسات کے حوالے سے کھل کر بات کرنے کی عادی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ زندگی کے بیشتر واقعات بغیر ڈرے شیئر کرتی آئی ہیں،جگن کاظم نے مسرت مصباح کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان کے پاس ان تمام لوگوں کے لیے مشورہ تھا جو دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں,"انہوں نے کہا کہ"خاتون کو اس آدمی سے ملنا چاہیے اور اپنے بچوں کو بھی اس شخص سے ملانا چاہئے تاکہ آگے کا راستہ طے کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون صحافی سے شادی کا فراڈ کیس، اداکار درشن جاریوالہ نے استعفیٰ دے دیا

جگن کاظم نے کہا کہ "انہوں نے موجودہ شوہر فیصل کے ساتھ یہی کیا اور  ان سے شادی کا حتمی فیصلہ لینے میں 6 ماہ لیے"۔,انہوں نے یہ بھی بتایا کہ "فیصل کے بچوں نے بڑے ہونے کے ساتھ ہی اپنے تعلقات استوار کرنے میں وقت لیا لیکن آخر کار چیزیں ٹھیک ہوگئیں"۔

جگن کاظم نے اسی انٹرویو میں ان دنوں لوگوں کی آسانی سے طلاق لینے کے بارے میں بھی بات کی،انہوں نے کہا کہ "وہ اس سب سے گزر چکی ہیں اور جانتی ہیں کہ طلاق آپ کو اندرونی طور پر توڑ دیتی ہے،لوگوں کو طلاق کو بدنام نہیں کرنا چاہیے لیکن آج کل لوگ آسان راستہ اختیار کر رہے ہیں اور یہی بات والدین بھی اپنے بچوں کو سکھا رہے ہیں"۔

جگن کا کہنا تھا کہ "آدمی کو شادی کے لیے آخری حد تک کوشش کرنی چاہیے اور اب ایسا نہیں ہو رہا".