خاتون صحافی سے شادی کا فراڈ کیس، اداکار درشن جاریوالہ نے استعفیٰ دے دیا 

Feb 06, 2024 | 12:11:PM
بالی وڈ فلم 'اسٹائل' کی ہیرو جوڑی چنٹو اور بنٹو کے پروفیسر کا کردار نبھانے والے معروف بھارتی اداکار درشن جاریوالہ نے خاتون صحافی کی جانب سے فراڈ کے الزامات کے بعد سینٹا آرگنائزیشن سے استعفیٰ دے دیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ فلم کے معروف بھارتی اداکار درشن جاریوالہ نے خاتون صحافی کی جانب سے فراڈ کے الزامات کے بعد سینٹا آرگنائزیشن سے استعفیٰ دے دیا۔ 

یاد رہے کہ دسمبر 2023 میں کلکتہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون صحافی نے درشن جاریوالہ پر دھوکے بازی کا مقدمہ درج کروایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ درشن نے ان سے ایک مندر میں شادی کی اور انہیں حاملہ بنانے کے بعد شادی کو قبول کرنے سے منع کردیا تھا۔

خاتون صحافی نے درشن جاریوالہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی مقدمہ درج کرواتے ہوئے اپنی شناخت سب پر واضح نہیں ہونے دی تھی۔  بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق درشن جاریوالہ نے خاتون کے خلاف ہتک عزت کا ایک کیس بھی دائر کیا ہے۔ 

مزید پڑھیں: جلسے میں مہنگی ٹوپی اور جیکٹ پہننا نواز شریف کو مہنگا پڑگیا

خاتون کی جانب سے عائد کیے گئے مقدمے کے پیشِ نظر درشن جاریوالہ نے سینٹا آرگنائزیشن کے 3عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ سینٹا کے جنرل سیکریٹری امت بہل نے اس معاملے پر کہا کہ ' کیونکہ درشن کے سبب سینٹا کی وقار کو نقصان پہنچ رہا تھا اس لیے انہوں استعفیٰ دے دیا'۔

واضح رہے کہ درشن جاریوالہ  سینٹا  کے وائس پریزیڈنٹ اور  ایکزیکٹو ممبر کے عہدے پر فائز تھے۔ درشن جاریوالہ 90 سے زائد ہندی اور گجراتی فلمی پروجیکٹس میں کام کرچکے ہیں اور ان کا شوبز کیریئر دو دہائیوں پر محیط ہے۔