چلتی گاڑی کی چھت پر کرتب کرتے کتے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Feb 06, 2023 | 12:27:PM
چلتی گاڑی کی چھت پر کرتب کرتے کتے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
کیپشن: کتا گاڑی کی چھت پر سفر کررہا ہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر بنگلورو میں کتے کو چلتی کار کی چھت پر سفر کرتے دیکھ کر سب حیران ہو گئے۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک نامعلوم شخص نے کتے کو کار کی چھت پر بیٹھا کر سفر کیا۔ کتے کو چلتی کار کی چھت پر دیکھنا سب کے لیے حیرانی کا سبب بن گیا۔ کار میں بیٹھے جانور تو سبھی نے دیکھے ہی ہوں گے لیکن کار کی چھت پر بیٹھہ کتا دیکھنا سب کے لیے ایک چونکا دینے والی بات ہے۔ 

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے لیے کیا لائے گا؟

بنگلورو کی مصروف سڑک پر چلتی گاڑی کی چھت پر کتے کا  بغیرکسی حفاظتی تدبیر کے سفر کرنا اس جانور اور سڑک پر سفر کرتے دوسرے مسافروں کے لیے خطرہ جان ثابت ہو  سکتا تھا۔ چلتی گاڑی کی چھت پر سفر کرتے کتے کی ویڈیو کو کسی نامعلوم مسافر نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

اس ویڈیو کلپ کو  سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت مل رہی ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کتے کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور مالک کی اس احمقانہ حرکت کو شدید تنقید کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ اس ویڈیو نے سفری حفاظت اور جانوروں کے ساتھ بدسلوکی پر بحث کو ہوا دی ہے اور صارفین کا مالک کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ ہے کہ اس نے جانور کی جان کو خطرے میں ڈالا ہے۔