چڑیا گھر میں جادو دیکھ کر بندر کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ویڈیو وائرل

Feb 06, 2022 | 22:51:PM
بندر، ویڈیو، سوشل میڈیا، وائرل،
کیپشن: بندر جادو دیکھتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میکسیکو میں ایک بندر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو کے مناظر میں ایک بندر شیشے کے پنجرے میں قید ہے اور سامنے کھڑا ایک شخص بندر کو ہاتھوں کی مدد سے پیڑ کا پتا غائب کرکے دکھاتا ہے۔یہ جادو دیکھتے ہی بندر کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں اور وہ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اچھلنے کودنے لگتا ہے۔میکسیکو کے ایک چڑیا گھر میں مذکورہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کیے گئے۔ ویڈیو کو انٹرنیٹ پر اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر سے علیحدگی کی افواہیں۔۔۔سجل علی کی برداشت جواب دے گئی، دل کھول کر رکھ دیا