اداکارہ فضا علی کا بیٹی کے ہمراہ ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل

Feb 06, 2022 | 14:43:PM
فضا علی کا بیٹی کے ہمراہ ڈانس
کیپشن: فضا علی بیٹی کے ہمراہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کی اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:صوبائی وزیر اسد کھوکھر، بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اور انکی بیٹی پختون لباس میں گلوکار علی ظفر کے پشتو گانے پر ڈانس کر رہی ہیں۔ ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مخلتف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  

اس سے قبل شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کار میں بیٹھی تھیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں گانا بھی سنا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

  

 دوسری ویڈیو میں فضا علی پہلے اپنے چہرے پر اسپرے کرتی ہیں اور پھر چقندر سے اپنے چہرے پر مساج کرتی ہیں اور اسے کھا بھی رہی ہیں۔

اداکارہ نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ چقندر جلد کے لئے واقعی اچھا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: ٹریفک وارڈن کو چلتی گاڑی پر گھسیٹنے کے واقعہ میں اہم پیش رفت

اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر میں فضا علی گلابی لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔