اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

Feb 06, 2021 | 12:24:PM
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں ۔پہلی کارروائی لاہور کے علاقے ٹھوکرنیازبیگ کے قریب ہوئی۔جہاں پر دوران تلاشی مشکوک کار کے خفیہ خانوں میں سے تقریبا 15 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ہیروئن کو گاڑی کے مختلف خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ملزم بنام جہانزیب خان جو پشاور کا رہائشی ہےاس کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔جب کہ دوسری کارروائی ہے چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب ہوئی۔جہاں دوران تلاشی مزدے میں سے تقریبا 66 کلو گرام چرس اور 18 کلو گرام افیون برآمدکی گئی۔ملزم ریاض بیگ جو لاہور کا رہائشی ہے کو گرفتار کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق  تیسری کاروائی کچہری روڈ جی ٹی ایس چوک فیصل آباد کے قریب ہوئی۔جہاں پر ایک مشکوک کار میں سے تقریبا چار کلو گرام چرس برآمدکر لی گئی۔ملزم بنام زاہد نوازجو کہ فیصل آباد کا رہائشی ہے کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔