برطانوی ڈاکٹر 13 سال سے کم عمر بچوں سمیت جنسی زیادتی کے درجنوں واقعات میں ملوث نکلا

Dec 06, 2025 | 20:55:PM
برطانوی ڈاکٹر 13 سال سے کم عمر بچوں سمیت جنسی زیادتی کے درجنوں واقعات میں ملوث نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا  رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ برمنگھم سے تعلق رکھنے والے سابق ڈاکٹر نیتھنیئل سپینسر پر الزام ہے کہ انہوں نے 2017 سے 2021 کے درمیان جنسی زیادتی کے درجنوں واقعات میں ملوث تھے جن میں کچھ ایسے بھی شامل ہیں جو 13 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ تھے۔یہ الزامات رائل سٹوک یونیورسٹی ہسپتال اور رسلز ہال ہسپتال میں مبینہ جنسی جرائم کی تحقیقات کے بعد سامنے آئے ہیں۔
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق کراؤن پراسیکیوشن سروس کے ڈپٹی چیف پراسیکیوٹر بین سیمپلز نے کہا کہ ’’ہمارے پراسیکیوٹرز نے سٹافورڈ شائر پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفصیلی اور پیچیدہ تحقیقات میں بھرپور تعاون کیا، دستیاب شواہد کا بغور جائزہ لیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں اور عوامی مفاد میں فوجداری کارروائی کو آگے بڑھانا ضروری ہے‘‘۔یہ الزامات رائل سٹوک یونیورسٹی ہسپتال اور رسلز ہال ہسپتال میں مبینہ جنسی جرائم کی تحقیقات کے بعد سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق  ڈاکٹر نیتھنیئل سپینسر 20 جنوری کو نارتھ سٹافورڈ شائر جسٹس سینٹر میں پیش ہوں گے۔ ان پر 45 الزامات عائد کیے جائیں گے جن میں 15 بار جنسی زیادتی، 17 بار جنسی حملہ، نو بار 13 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ جنسی زیادتی، تین بار 13 سال سے کم عمر بچے پر جنسی حملہ اور دیگر الزامات شامل ہیں۔ پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہےکہ کسی کو بھی اگر کوئی خدشات ہوں تو سٹافورڈ شائر پولیس سے رابط کرے۔

یہ بھی پڑھیں:’’دوست سفر سے بڑھتا پنجاب“ گوجرانوالہ میں جدید ترین ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز