پاک فوج قیادت کا میجر شبیر شریف شہید کے 54ویں یوم شہادت پر خراجِ عقیدت

Dec 06, 2025 | 00:41:AM
پاک فوج قیادت کا میجر شبیر شریف شہید کے 54ویں یوم شہادت پر خراجِ عقیدت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز سمیت سروسز چیفس کی جانب سے میجر شبیر شریف شہید کے 54ویں یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر شبیر شریف شہید نشانِ حیدر کی جرات آج بھی قوم کا فخر ہے، 1965 میں ستارۂ جرات پانے والے میجر شبیر شریف نے 1971 میں بھی تاریخ رقم کی,میجر شبیر شریف شہید نے سلیمانکی ہیڈ ورکس پر دشمن کے اہم حملے ناکام بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب شاندار قیادت اور بہادری کی لازوال مثال قائم کی گئی، دشمن کے کمانڈر میجر نرائن سنگھ کو انتہائی قریب سے کارروائی میں ہلاک کیا۔6 دسمبر کو متعدد بھارتی حملے اکیلے پسپا کرتے رہے، بھارتی ٹینکوں کو خود نشانہ بنا کر پیش قدمی روکی۔

میجر شبیر شریف شہید نے دشمن کے مسلسل حملوں کے دوران بھارتی ٹینک کا گولہ لگنے پر شہادت پائی، میجر شبیر شریف شہید کی قیادت، شجاعت اور قربانی پاک فوج کی روشن روایت ہے، مسلح افواج کا تمام شہدا کو سلام، جن کی قربانیاں وطن کی حفاظت کی ضمانت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات