سونے کی قیمتوں میں کمی،فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بارپھر بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 2635 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جس سے مقامی مارکٹوں میں بھی قیمتوں میں کمی آئی، ایک تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوگیا جس سےایک تولہ سونا کم ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 857 روپے سستاہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے کا ہوگیا ۔
دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت 3400 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ،سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی