تیل کی قیمتوں میں مزید کمی  

Dec 06, 2023 | 11:58:AM
تیل کی قیمتوں میں مزید کمی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے زیر اثر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق آج کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ فیوچر 8 سینٹ کمی کے بعد 77.12 ڈالر جبکہ یو ایس کروڈ آئل 13 سینٹ کمی کے بعد 72.19 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

خیال رہے کہ مسلسل کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

 عالمی منڈی میں مسلسل کم ہوتی قیمتوں کے زیر اثر پاکستان میں بھی فی لیٹر تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

 واضح رہے کہ چند دن قبل حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان  کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لٹر برقرار ہے جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے،ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لٹر ہو گئی،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 175 روپے 93 پیسے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کا ڈالر کو رگڑا،ریٹ مزید گر گیا
وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے فی لٹر ہو گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے کیا گیا۔