پشاور دھماکہ، مقدمے کے اندراج کیلئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال

Dec 06, 2023 | 09:40:AM
پشاور دھماکہ، مقدمے کے اندراج کیلئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پشاور میں دھماکے کے مقدمے کے اندراج کیلئے پولیس نے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

پشاور میں ورسک روڈ پر بارودی دھماکے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، پولیس نے مقدمے کے اندراج کے لئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کردیا، سی ٹی ڈی کو ارسال کیے گئے مراسلے کے مطابق ورسک روڈ پر پولیس کی گاڑی گزری تو پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا، دھماکا سے پولیس اور گاڑی محفوظ رہی، دھماکے میں 7  افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی کریک ڈاؤن، ابتک کتنے غیرملکی پاکستان چھوڑ چکے؟ اعداد و شمار آ گئے

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ دھماکے سے نجی بنک کے  شیشے ٹوٹ گئے، تخریب کاروں نے ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لئے دھماکا کیا، ایف آئی ار میں 8 دفعات درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔