غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری 

Dec 06, 2023 | 09:08:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 2 ہزار اور 28 افغانی اپنے وطن لوٹ گئے۔

حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے لیکن حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اب تک غیر قانونی مقیم افغان شہری اپنے وطن لوٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما ساتھیوں سمیت قتل

گزشتہ روز 05 دسمبر 2023 کو اپنے ملک واپس جانے والے 2028 افغان شہریوں میں 478 مرد، 336 خواتین اور 1214 بچے شامل ہیں، 05 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 12 ہزار 184 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری  ہے۔

افغانستان روانگی کے لیے 65 گاڑیوں میں 145 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔