شکیب الحسن کی گراونڈ میں سلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Dec 06, 2021 | 12:53:PM
شکیب الحسن،پاک بنگلہ دیش،میچ،ویڈیو
کیپشن: شکیب الحسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک )بنگلادیشی کھلاڑی شکیب الحسن کی بارش سے متاثرہ میچ کے دوران گراونڈ میں بچوں کی طرح سلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بنگلہ دیش میچ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔مسلسل بارش اور خراب موسم کے باعث دو روز میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا اور پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ،سری لنکا موجودحفیظ، عامر، شعیب سمیت پاکستانی کھلاڑیوں بارے اہم خبر

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شکیب الحسن ننگے پاوں بھاگتے ہوئے آتے ہیں اور ایک لمبی چھلانگ لگا کر وکٹوں پر رکھے کوورز پر سلائیڈ کرتے ہوئے کافی دور تک چلے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت اور نیوزی لینڈ کے دوسر ے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ آگیا