ماہ اگست میں باجے بیچنے والوں کا باجا بجا دیا جائے گا،پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ماہ اگست کا آغاز ہوتے ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں باجوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا تمام سٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ تمام افسران فی الفور فیلڈ میں نکلیں اور باجے فروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں یقینی بنائیں، جس ایریا کے سٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا،باجوں کے خلاف کاروائیاں یوم آزادی تک یومیہ بنیادوں پر کی جائیں، ڈی سی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:ریتا نہ شوہر کی رہی اور نہ ہی عاشق کی۔۔ چچازاد دیور بھارتی خاتون سے زیادتی کرکے فرار