بانی نے ظلم و زیادتی اور دبا ؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار کیا ، علیمہ خان

Aug 06, 2025 | 19:19:PM
بانی نے ظلم و زیادتی اور دبا ؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار کیا ، علیمہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نےکہا ہے کہ ا للہ کا شکر ہے ایک بہن عظمی خان کی بانی اور بشری بی بی سے ملاقات ہوئی۔بانی نے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے پوچھا ہے۔بانی کل کے احتجاج پر بہت خوش ہوئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں۔بانی نے ظلم و زیادتی اور دبا ؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔بانی کو بتایا گیا کے پی اور پنجاب میں بھی لوگ نکلے ہیں۔ وہ عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ماضی کے ڈکٹیرز نے اتنا ظلم نہیں کیا جو آج ہورہا ہے۔بانی نے کہا کہ یحییٰ خان نے اپنے اقتدار کیلئے ملک تقسیم کیا۔ آج بھی میڈیا کا گلا بند کردیا گیا۔ آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔بانی نے اپنے ساتھ رویہ پر کبھی کوئی شکایت نہیں کی ہے۔بانی نے احتجاج کیلئے 14 اگست کی نئی تاریخ دی ہے۔

بانی نے کہا ہے عوام نے حقیقی آزادی کیلئے کھڑا ہونا ہے۔ ملک میں رول آف لاء ختم ہوچکا ہے۔ 14 اگست کو سب لوگ نکلیں۔بانی نے اپنی لیڈر شپ کو بھی پیغام دیا ہے جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں۔بانی نے واضح کہا ہے جو لوگ نا اہل ہوئے انکی سیٹوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا۔بانی نے کہا ہے انہوں نے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نا اہل کیا ہے۔کے پی حکومت کیلئے بانی نے پیغام دیا ہے کہ آپریشن بند ہونا چاہیئے۔بانی نے کہا ہے اپنے لوگوں کے خلاف آپریشن پی ٹی آئی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے۔بانی نے کہا مسئلے کو جرگوں کے ذریعے حل کرنا چاہیئے۔اگر علی امین گنڈا پور آپریشن نہیں روک سکتے یہ انکو سوچنا چاہیئے کیا کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں:ریتا نہ شوہر کی رہی اور نہ ہی عاشق کی۔۔ چچازاد دیور بھارتی خاتون سے زیادتی کرکے فرار