پی او آرکارڈ ہولڈرز افغان شہریوں کے انخلا کی ڈیڈلائن،26دن رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے انہیں یکم ستمبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن دے دی، اس مدت کے مکمل ہونے میں صرف 26 دن باقی ہیں۔
حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں اور کارڈ ہولڈرز کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا، تاہم انخلا کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی اور واپسی کرنے والوں کے لیے خوراک و صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس اقدام کا مقصد غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے کا حل اور رہائش کے قانونی عمل کو یقینی بنانا ہے۔
پی او آرکارڈ ہولڈرز افغان شہریوں کے انخلا میں 26 دن باقی رہ گئے ہیں کیونکہ پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے 1ستمبر تک کی حتمی ڈیڈلائن دی ہے،حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد اور کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو اپنے ممالک واپس جانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے،ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر
حکام نے متعلقہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندر اپنی واپسی کے انتظامات مکمل کریں تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔