کالج کے احاطے میں یونیفارم کی خرید و فروخت پرپابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر راشد)محکمہ کالج ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کالج کے احاطے میں یونیفارم کی خرید و فروخت سختی سے ممنوع قراردیدی۔
محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے کہاگیاہے کہ کسی بھی حالت میں طلباء کو کسی مخصوص دکاندار یا دکان سے یونیفارم خریدنے کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا،طلبہ کو حوصلہ افزائی یا بالواسطہ طور پر آمادہ نہیں کیا جانا چاہیے،کسی بھی دکاندار کی ترجیحی تشہیر کی کسی بھی حالت میں اجازت نہیں ہے
یہ بھی پڑھیں:سابق سینئیر بیوروکریٹ جی ایم سکندر انتقال کر گئے
محکمہ کالج ایجوکیشن نے کالجز پرنسپلز کو اس سلسلے میں کالج کے احاطے میں نمایاں جگہوں پر بینر اور نوٹس آویزاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کالجز کے خلاف کارروائی ہوگی۔