کورونا نےمزید 673 افراد کا شکار کرلیا، کیسز  بڑھنے لگے

Aug 06, 2022 | 10:26:AM
کورونا,افراد, شکار, کیسز  بڑھنے لگے,پاکستان, این آئی ایچ , مثبت کیسز ,
کیپشن: کورونا نےمزید 673 افراد کا شکار کرلیا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے تیز ہو گئے، مزید 673 نئے مریض رپورٹ ہوئے  جبکہ 24 گھنٹے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 3.25 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا  جبکہ ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 735 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 673افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 169 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا