لاہور:تیز رفتار ٹرالر کی سینئیر صحافی سلیم بخاری کی گاڑی کو ٹکر،ڈرائیور فرار 

Aug 06, 2021 | 09:14:AM
لاہور:تیز رفتار ٹرالر کی سینئیر صحافی سلیم بخاری کی گاڑی کو ٹکر،ڈرائیور فرار 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور شہر میں رات گئے سڑکوں پر ٹرالے والے بے قابو ہونے لگے ،پیکو روڈ پر سینئیر صحافی کی سلیم بخاری کی گاڑی کو  تیز رفتارٹرالے کی ٹکر۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات کے وقت ہیوی ٹریفک شہر میں داخل ہوتے ہی ٹریفک قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اس وجہ سے حادثے رونما ہوتے ہیں۔ گزشتہ رات بھی ایک تیز رفتار ٹرالر  نےبے قابو ہو کر سینئیر صحافی سلیم بخاری کی گاڑی کو ٹکر دے ماری ۔ تاہم سلیم بخاری حادثے میں مخفوظ رہے، حادثے میں سینئیر صحافی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد ٹرالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   کورونا مزید67افراد کی جان لے گیا،مثبت کیسز کی شرح8.18فیصد