غیر قانونی سگریٹ بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف بڑا کریک ڈاون شروع

Apr 06, 2026 | 23:24:PM
غیر قانونی سگریٹ بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف بڑا کریک ڈاون شروع
کیپشن: غیر قانونی سگریٹ بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف بڑا کریک ڈاون شروع
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر) غیر قانونی سگریٹ بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف ایف بی آر نے بڑا کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں غیر قانونی متعدد سگریٹ بنانے والے یونٹس ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔ 

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن لاہور نے  کارروائی کر کے چونیاں سے لاہور ہونے والی بڑی سپلائی کو ناکام بنا دیا،موقع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقہ سے سگریٹس تیار کرنے والے یونٹس پر بھی چھاپہ مارا۔

اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ کی سربراہی میں مشترکہ کارروائی کے دوران سگریٹس کی بڑی کھیپ کو برآمد کیا گیا،ذرائع کے مطابق رجسٹریشن اور ٹیکس ادائیگی کے بغیر سگریٹ کی بڑی کھیپ تیار کی جا رہی تھی،سگریٹس کی بڑی کھیپ کو لاہور سمیت مختلف شہروں میں سپلائی  کیلئے تیار کیا گیا تھا،غیر قانونی پیداوار روکنے کیلئے فیکٹری سیل، مشینری بھی قبضے کے لی گئی۔ 

ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا،چھاپے کے فوری بعد دو مرکزی ملزمان گرفتار، مزید تفتیش کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ ایف بی آرنے ٹیکس چوروں اور غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات کی ہے۔

 ترجمان  ایف بی آر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائےگئے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ ! جماعت اسلامی کےرہنمامحمد روشان جاں بحق