پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال قائد اعظم یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر

Apr 06, 2026 | 22:40:PM
پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال قائد اعظم یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال خان نیازی)پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کو قائد اعظم یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ، صدرِ پاکستان کی منظوری سے وفاقی وزارت تعلیم نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کو تین ماہ یا مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک چارج سونپ دیا گیا، تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، وزارتِ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

قائد اعظم یونیورسٹی ایکٹ 1973 کے سیکشن 12 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تعیناتی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا تیار کردہ جنگ بندی کا منصوبہ امریکا اور ایران کو موصول ہوگیا