میرے پاس کوئی جادو کا چراغ نہیں جو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لا سکوں ؛علی پرویز ملک
کیپشن: علی پرویز ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال خان نیازی)وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان 90 فیصد آئل امپورٹ کرتا ہے۔دنیا میں اگر ڈیزل 88 ڈالر بیرل سے 300 ڈالر بیرل ہو جائے تومیرے پاس کوئی جادو کا چراغ نہیں جو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لا سکوں ۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہاکہ ریاست کو دیوالیہ پن کی سٹیج پر نہیں بھیجیں گے،اگر دنیا میں 3 گنا ڈیزل مہنگا ہوا تو ہم نے تو نہیں کیا،ان کاکہناتھا کہ ملک کو ریاست کو نقصان پہنچے تو وہ ہم نہیں کر سکتے،دعا ہے جلد از جلد جنگ بندی ہواوربین الاقوامی منڈیوں میں ٹھہراؤ آئے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکارہ کی اپارٹمنٹ سے لاش برآمد، ساتھی اداکار اور پرستار صدمے میں مبتلا