سینیٹ میں  جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل آ خری تاریخ 

Apr 06, 2026 | 19:29:PM
سینیٹ میں  جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل آ خری تاریخ 
کیپشن: کے پی کے اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) خیبرپختونخوا سے سینیٹ میں  جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل 7 اپریل 2026 آ خری تاریخ مقرر ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر سے  کاغذات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔8 اپریل کو امیدواروں کے نام شائع کیے جائینگے۔10اپریل تک کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کی جائیگی۔

کاغذات کی درستگی یا مسترد ہونیکے خلاف اپیلیں  13اپریل تک  ٹرائبیونل میں دائر کی جائیگی ۔ان اپیلوں پر فیصلہ 15 اپریل تک کیا جائیگا۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 16اپریل کو شائع کی جائیگی۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آ خری تاریخ 17 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے ۔پولنگ 23 اپریل 2026 کو ہوگی۔

یاد رہے کہ یہ نشست سابق سینیٹر مراد سعید کی نا اہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں نے روپے کو روند دیا