پیٹرول ، ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے، ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایکشن ہوگا: وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے ، ملک میں ڈیزل کے ذخائر تقریباً 25 دن کے لیے کافی ہیں ، پیٹرول کی دستیابی موجودہ طلب کے مطابق برقرار ہے ۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد کا جائزہ لیا گیا ،حکومت نے ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا،اجلاس کے دوران اوگرا کا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، 12 ہزار سے زائد پیٹرول پمپوں کی مانیٹرنگ تیز کرنے کی ہدایت کی گئی، حکومت نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ۔
اجلاس کے دوران پاکستان اسٹیٹ آئل سمیت آئل کمپنیوں کی رپورٹنگ بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں گیس کی سپلائی اور تقسیم کا بھی جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں گھریلو اور پاور سیکٹر کے لیے گیس کی متوازن فراہمی پر زور دیا گیا ، حکومت نے صارفین کے مفادات کے تحفظ کا عزم کیا جبکہ شفافیت اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا اعلان کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کروڈ آئل کے ذخائر 12 روز کے لیے کافی ہیں، انھوں نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ کی جا رہی ہے ،پیٹرول پمپوں کی ڈیٹا رپورٹنگ توقعات سے کم ہیں ، مشترکہ ٹیمیں اسلام آباد میں پیٹرول پمپوں کی چیکنگ کریں گی ، ٹیموں میں ایف آئی اے اور دیگر ادارے شامل ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا تیار کردہ جنگ بندی کا منصوبہ امریکا اور ایران کو موصول ہوگیا