سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا بڑا اعلان
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 4687 ڈالر فی اونس ہے۔