مریم نفیس کا خلیل الرحمان کا لکھا ڈرامہ نہ کرنے کا اعلان

Apr 06, 2024 | 21:36:PM
مریم نفیس کا خلیل الرحمان کا لکھا ڈرامہ نہ کرنے کا اعلان
کیپشن: اداکارہ مریم نفیس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے خلیل الرحمان قمر کا لکھا ہوا ڈرامہ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر جواب دیا کہ وہ خلیل الرحمان قمر کا پلے نہیں کریں گی۔وجہ دریافت کرنے پر مریم نفیس نے جواب دیاکہ مجھے خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے سے نہیں بلکہ ان کے خیالات اور کچھ بیانات سے اختلاف ہے۔
اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا خلیل الرحمان قمر کی شخصیت سے کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی میں انہیں برا آدمی سمجھتی ہوں اور میں کسی کو بھی برا نہیں سمجھتی۔مریم نفیس نے کہاکہ خلیل الرحمان قمر کے کچھ خیالات میرے خیالات سے مطابقت نہیں رکھتے اور وہ عورتوں کے حقوق میں بارے میں بھی اچھے خیالات نہیں رکھتے۔ 

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کیلئے رحمتوں کی رات بڑی نوید سنا دی