پنجابی فلم ’نولو نو ٹینشن‘ کی عید الفطر پر ریلیز روک دی گئی

Apr 06, 2024 | 00:08:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک کی فلم نولو نو ٹینشن کی عید الفطر پر ریلیز روک دی گئی۔

فلم کے تکنیکی کام تاحال مکمل نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے ریلیز روکی گئی، فلم کو جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونا تھا، فلم کی کاسٹ میں اداکار سیف خان، سردارکمال، ثوبیہ مہر، مہک نور، قیصرپیا، شاہد خان اور آغا ماجد شامل ہیں، فلم کے پرڈیوسر عزیز جہانگیری اور جونی ملک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ’ ٹیکسالی گیٹ ‘کا ڈائریکٹر کٹ ورژن بھی تیار