پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

Apr 06, 2023 | 18:56:PM
پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کیخلاف ون ڈے اور  ٹی 20 سیریز سے قبل ہی نیوزی لینڈ ٹیم کو  بری خبر مل گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل میں انجری کے باعث کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اس سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت نہیں کر پائیں گے ۔

نیوزی لینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن انڈین پریمئیر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے، کین ولیمسن لیگ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے تھے جہاں ان کا مکمل چیک اپ ہوا، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن کے دائیں گھٹنے کا آپریشن ہو گا، آپریشن کے بعد ان کے ری ہیب کے لیے اتنا وقت لگے گا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ کین ولیمسن بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔