دکی میں آسمانی بجلی گرنے سے 15مال مویشی ہلاک

Apr 06, 2023 | 00:41:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  صوبہ بلوچستان کے ضلع   دکی کے علاقہ ہوسڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے15 مال مویشی ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ دکی  کے علاقہ ہوسڑی میں پیش آیا ، جہاں آسمانی بجلی گرنے سے 15 مویشی ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق  بجلی گرنے سے کسی قسم کا  انسانی جانی تقصان تو نہیں ہوا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مخلتف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، جبکہ  گذشتہ  ماہ تھانہ حویلیاں کے گاؤں چٹ پڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔