بھارتی کامیڈین جونی لیور نے اپنی سکول چھوڑنے کی وجہ، والد کی شراب نوشی کو قرار دےدیا

Apr 06, 2023 | 00:19:AM
بھارتی کامیڈین جونی لیور نے اپنی سکول چھوڑنے کی وجہ، والد کی شراب نوشی کو قرار دےدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین جونی لیور نے  اپنے سکول سے ڈراپ آؤٹ ہونے کی وجہ اپنے والد کی شراب نوشی کی عادت کو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق 300 سے زائد ہندی فلموں میں کام کرنے والے اور کئی ایوارڈز لینے والے 66 سالہ جونی لیور نےاپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بچپن کے دنوں کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ "سکول میں فیس مانگی جاتی تھی، جسکی عدم ادائیگی کی وجہ سے جو کچھ میرے ساتھ ہوتا تھا اس سے تنگ آکر میں نے ساتویں جماعت میں اسکول جانا چھوڑ دیا تھا"۔ 

انہوں نے بتایا کہ "شرابی والد کی وجہ سے انہیں اس وقت کافی جدوجہد کرنا پڑی، تاہم ایسے مشکل وقت میں میری کلاس ٹیچر جو بہت محبت اور خیال کرنے والی خاتون تھیں انہوں نے اسکول چھوڑنے کے بعد بھی میرا خیال رکھا"۔ 

انہوں نے کہا کہ " میرے تایا ہماری فیس ادا کرتے اور گھر میں راشن ڈلوایا کرتے تھے"۔