سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد۔ نوٹیفکیشن جاری

Apr 06, 2022 | 14:18:PM
  سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد۔ نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: سرکاری ملازمین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں سیاسی ماحول انتہائی گرم ، انٹرنیٹ پر  تجزیہ کاروں، ماہرین قانون کے علاوہ  سرکاری ملازمین بھی ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرے کررہے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کوسوشل میڈیا پر سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنی رائے دینے سے روک دیا ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے خصوصی طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم ٹوئٹر یا سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکتا،  کسی بھی سرکاری ملازم نے سوشل میڈیا پر سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنی رائے دی تو اس کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر رائے دینے پر ملازمین کیخلاف انظباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر۔۔ تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کیخلاف اعلان جنگ کردیا

 یاد رہےکہ3 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھاجس کے بعد وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے اسمبلی توڑ دی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کا عمران خان کیخلاف بڑا انکشاف