فوادچودھری اور مطیع اللہ جان میں  گرما گرمی۔ صحافیوں کا بائیکاٹ

Apr 06, 2022 | 13:01:PM
فوادچودھری اور مطیع اللہ جان میں  جھگڑا ۔ صحافیوں کا بائیکاٹ
کیپشن: فواد چودھری مطیع اللہ جان جھگڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( 24 نیوز) فواد چودھری اور صحافی مطیع اللہ جان کے درمیان سپریم کورٹ کے باہر  تلخ کلامی کا واقعہ ،صحافیوں کا فوادچودھری کی معافی تک احتجاج کا اعلان ، سپریم کورٹ کے باہر نعرے بازی ۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی میڈیا ٹاک کے دوران سینئرصحافی مطیع اللہ جان نے اسد عمر سے سوال کیا   کہ  فرح کہاں گئی ؟ جس پر فواد چودھری نے سینئر صحافی سے بدزبانی  شروع کردی۔ 

جھگڑا فواد چودھری کی طرف  سےکرائے کے صحافی کہنے پر ہوا  جس کے بعد صحافیوں نے فواد چودھری کا بائیکاٹ کر دیا۔تحریک انصاف کے رہنما میڈیا سے بات کئے بغیر چلے گئے۔

  یہ بھی پڑھیں:ڈالر نے روپے کی کمر توڑ دی۔ کتنے کا ہو گیا؟

فواد چوہدری کی تلخ کلامی پر سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا جبکہ فواد چودھری نے صحافیوں سے تلخ کلامی پر معذرت کرنے سے انکارکر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کا عمران خان کیخلاف بڑا انکشاف