ڈالر نے روپے کی کمر توڑ دی۔ کتنے کا ہو گیا؟

Apr 06, 2022 | 11:06:AM
تمام ریکارڈ پاش پاش۔ڈالر نے روپے کی کمر توڑ دی
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 14پیسے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 185 روپے 23 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

مسلسل آگے بڑھتا ڈالرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 14پیسے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک سو 85 روپے 23 پیسے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگاہوکر186 روپے 50 پیسے کی بلدن ترین سطح پر پہنچ گیا۔ایک ماہ میں ڈالر 7 روپے 82 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال روپے کو لے ڈوبی ۔مسلسل بڑھتا درآمدی بل اور بروقنی قرض کی ادائیگی پر روپیہ شدید دباو کا شکار ہوگیا ہے ۔

وفاق ایوان ہائے صنعت تجارت کے سینئرنائب صدر سلیمان چاولہ کہتے ہیں کہ عوام اور صنعتیں مزید بوجھ اب برداشت نہیں کرسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام نیا پیغام جاری کردیا
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے201روپے 50 پیسے کاہوگیا اور برطانوی پاونڈ 240 روپے 50 پیسے پر ہی برقرار رہا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال جلد بہتر نہ ہوئی تو روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کے اثرات بجلی ،گیس ،پیٹرولیم مصنوعات ،درآمدی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے سلسلہ کو مزید تیز کردے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کا فیصلہ۔ متحدہ اپوزیشن نےآج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا