موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم  پیشگوئی کر دی

Apr 06, 2022 | 10:25:AM
موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم  پیشگوئی کر دی
کیپشن: آسمان پر ہلکے بادلوں کا خوبصورت منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں موسم آج خشک رہے گا، اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج جنوبی پنجاب میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ سندھ میں نوابشاہ، مٹھی، دادو اور موہنجودڑو میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بھی موسم خشک رہے گا اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہےگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات گئے پنجاب اور سندھ میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟