جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے  ون ڈے میں تبدیلیوں کا امکان

Apr 06, 2021 | 13:42:PM
جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے  ون ڈے میں تبدیلیوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانیوالی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے سے قبل پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان بڑھنے لگا، ٹیم مینجمنٹ نے بری طرح ناکام ثابت ہونے والے آصف علی کو ڈراپ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا سے  کھیلے جانیوالے دونوں پہلے  ون ڈے میچوں میں دانش عزیز اور آصف علی پاکستا  ٹیم  کی کمزوری ثابت ہوئے، پاکستان کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے دانش جنوبی افریقی پیسر نورکیا کی شارٹ پچ بولنگ پر پریشان دکھائی دیئے، وہ پہلے ون ڈے میں 3اوردوسرے میں 9رنز ہی بنا سکے، البتہ اسکے باوجود انھیں ٹیم میں برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ٹیم مینجمنٹ کو لگتا ہے کہ ایک نئے کھلاڑی کو جب منتخب کیا تو پورا موقع دینا چاہیے، اب نورکیا بھارت جا چکے شاید دانش کامیاب ثابت ہو جائیں،البتہ آصف علی کو ڈراپ کرکے حیدرعلی کو آزمایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ آصف علی ابتدائی ون ڈے سکواڈ میں شامل نہیں تھے، سعود شکیل کی انجری نے انھیں موقع فراہم کیا جس سے وہ فائدہ نہ اٹھا سکے، انھوں نے پروٹیز سے پہلے میچ میں 2 اوردوسرے میں 19رنز بنائے، دوسرے میچ میں زخمی ہونیوالے شاداب خان کی جگہ عثمان قادر کو موقع دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سرفراز احمد کو کھلانے کا زیادہ امکان نہیں لگتا، ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو بطور سپیشلسٹ بیٹسمین کھلا کر ٹیم میں کوئی ردوبدل نہیں کرنا چاہتی، دوسری جانب حسن علی کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعدآہستہ آہستہ ردھم میں آرہے ہیں اور امکان ہے کہ محمد حسنین کی جگہ انھیں میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان مصباح کی اہلیہ کے انوکھے کرتب