سابق کپتان مصباح کی اہلیہ کے انوکھے کرتب

Apr 05, 2021 | 15:55:PM
سابق کپتان مصباح کی اہلیہ کے انوکھے کرتب
کیپشن: کرکٹر مصباح کی اہلیہ عظمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے مصباح الحق جنوبی افریقہ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ مصروف ہیں، ان کی اہلیہ عظمہ خان نے ایڈونچر پر جانے کے موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پیرا گلائڈنگ سے خوف لطف اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیڈ کوچ مصباح الحق کی اہلیہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں عظمیٰ خان سوات کی خوبصورت مالم جبہ کے سیاحتی دورے کو مزید دلچسپ بنادیا۔ اہلیہ مصباح الحق پیرا گلائڈنگ جیسے خطرناک تجربے کو ریکارڈ کر لئے اپنی 20 سیکنڈ کی ویڈیو بنائی جس سے وہ لطف اٹھا رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عظمیٰ خان وادی مالم جبہ کے دلفریب نظاروں کو انجوائے کر رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھجوادیا