پی ٹی وی مالی بحران؛رکن اسمبلی سحر کامران کا چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات کو خط 

Sep 05, 2025 | 23:02:PM
پی ٹی وی مالی بحران؛رکن اسمبلی سحر کامران کا چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات کو خط 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے پی ٹی وی میں سنگین مالی بحران پر چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی کو سنگین مالی اور گورننس بحران کا سامنا ہے، فوری توجہ دی جائے، پی ٹی وی ملازمین کو تنخواہیں دینے سے قاصر، ادارہ مکمل مفلوجی کے خطرے میں، لائسنس فیس کے خاتمے سے ریونیو ماڈل بیٹھ گیا، پی ٹی وی واجبات ادا کرنے کے قابل نہیں رہا۔

سحرکامران نے خط میں کہا ہے کہ بڑھتے واجبات اور مالی بحران سے ادارہ جاتی مفلوجی کا خطرہ بڑھ گیا،متنازع اور سیاسی بنیادوں پر تقرریوں سے پی ٹی وی مزید کمزور ہوا، غیر پیشہ ورانہ فیصلوں نے معیار اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اینکر رضوان الرحمان (رضی) کے توہین آمیز تبصرے نے پی ٹی وی کی ساکھ مزید متاثر کی،رضوان الرحمان کے وی لاگ پر کمیٹی تحقیقات کرے، وزارت کی کارروائی رپورٹ کرے، خط میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ اطلاعات فوری طور پر اصلاحاتی روڈ میپ پیش کرے، اصلاحات میں مالی استحکام، میرٹ پر تقرریاں اور معیار ی پروگرامنگ شامل ہونی چاہیے۔

سحرکامران نےکہاکہ ادارے کی ساکھ اور اعتبار کی بحالی کے لیے پروفیشنل و ہائی کوالٹی پروگرامنگ ناگزیر ہے،کمیٹی آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں ان معاملات کو ترجیح دے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: