ایکسائزکی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈہوگئی

17کروڑ 60لاکھ مالیت کی گاڑی کی رجسٹریشن فیس 94لاکھ، 41ہزار ادا کی گئی 

Sep 05, 2025 | 14:03:PM
ایکسائزکی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی )شوق کا کوئی مول نہیں، ایکسائزکی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈہوگئی،17کروڑ 60لاکھ مالیت کی گاڑی کی رجسٹریشن فیس 94لاکھ، 41ہزار ادا کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر ایکسائزشاہد گیلانی کے مطابق اس سے قبل گزشتہ ماہ 91لاکھ کی رجسٹریشن سب سے زیادہ کا ریکارڈ تھا،گوجرانوالہ کے رہائشی احمد وقاص نے رینج روور کے لئے اے ڈبلیواے089نمبر حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آفٹرنون سکولوں کے ہزاروں اساتذہ کو 6 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کا انکشاف

شاہد گیلانی کے مطابق موٹر برانچ لاہور نےابتک سب سے زیادہ ریکوری حاصل کی ہے،مالی سال کے پہلے2ماہ میں 5ارب سے زائد کاہدف حاصل کرلیا ہے۔