ایشیا کپ :افغانستان آؤٹ ،سری لنکا سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

Sep 05, 2023 | 22:05:PM
ایشیا کپ :افغانستان آؤٹ ،سری لنکا سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دفاعی چمپئن سری لنکا نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

 دفاعی چیمپئن سری لنکا نے افغانستان کو  2 رنز سے  شکست دیکر  ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا،افغانستان کی ٹیم  292 رنز کے تعاقب میں 289 رنز بنا سکی۔

افغانستان کے  بلے بازوں میں سے محمد نبی 65، حشمت اللہ 59،رحمت شاہ 45،نجیب اللہ 23  اور گلبدین 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان

واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلے  بیٹنگ کرتے ہوئے  جیت کیلئے  292 رنز کا ہدف دیا تھا،جسے افغانستان نے  سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کیلئے   37 اعشاریہ 1  اوورز میں  مکمل کرنا تھا لیکن ٹیم یہ ہدف مکمل  نہ کر سکی۔

دوسری جانب  سپر فور مرحلے میں کل پاکستان اور بنگلہ دیش ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گے۔