پیپلز پارٹی ،ن لیگ کی پارٹی فنڈنگ ، درخواست سماعت کیلئے مقرر 

Sep 05, 2022 | 19:11:PM
ن لیگ پیپلزپارٹی ، پارٹی پرچم
کیپشن: ن لیگ اور پیپلزپارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کریں گے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفرخ حبیب نے درخواست دائر کر رکھی ہے ، پی ٹی آئی کی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ پارٹی فنڈز کی سکروٹنی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے محض تین سالوں کی فنڈز کی سکروٹنی کی جارہی ہے، اکبر ایس بابر کی درخواست پر 2008سے پی ٹی آئی کو ملنے والے پارٹی فنڈز کی سکروٹنی کی گئی،دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز کی سکروٹنی کے حوالے سے اپنی منصفانہ اور شفاف کردار کھودیا،عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو دونوں جماعتوں کے پارٹی فنڈز کی سکروٹنی دو ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی جائیداد نیلامی ،نئی درخواست دائر