مہیش بھٹ مسلمان ہوگئے؟

Sep 05, 2022 | 14:34:PM
عالیہ بھٹ ,پوجا بھٹ, مہیش بھٹ , کنگنا رناوت ,انسٹاگرام,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ڈائریکٹر اور  اداکارہ عالیہ بھٹ ،پوجا بھٹ کے والد مہیش بھٹ  مسلمان ہوگئے ہیں ،یہ دعویٰ کیا ہے معروف بھارتی اداکار ہ کنگنا رناوت نے  جو آئے دن اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں ۔اس دعوے میں کتنی حقیقت ہے ؟

کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری پر کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں اور کہا ہے کہ مہیش بھٹ اپنا مذہب اور اصلی نام لوگوں سے چھپاتے ہیں اور شاعری کے ذریعے لوگوں کو تشدد کی طرف مائل کرتے ہیں۔مہیش بھٹ نے اپنا نام اور مذہب سونی راز دان سے شادی کے لیے تبدیل کیا ہے، یہ (اسلم) خوبصورت نام ہے، انہیں چھپانا نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت اور مہیش بھٹ میں 2020  سے اختلافات چل رہے ہیں، مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ نے اپنی فلم میں کنگنا کو کردار دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد کنگنا اور مہیش بھٹ کے تعلقات خراب ہو گئے۔

ضرور پڑھیں :آئمہ بیگ کے رقص کی ویڈیو وائرل
خیال رہے کہ اداکارہ کنگنا نے مہیش بھٹ کی ہی فلم 'گینگسٹر' سے 2006 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔