سیلاب زدہ علاقوں کے دورے،وزیراعظم سکھر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری،وزیراعظم شہبازشریف سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے سکھر پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا ایئرپورٹ پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا،وزیراعظم نے اس دوران سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ بھی لیا، اس کے بعد وہ ضلع قنبرشہداد کوٹ کے دورے پر روانہ ہوں گےجہاں وہ بارشوں اور سیلاب سے نقصانات اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے،اس کے علاوہ وزیراعظم قنبر شہداد کوٹ میں امدادی کیمپ کا دورہ بھی کریں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔