نادیہ حسین کا عمران عباس کیساتھ پاکستان کی جیت پر ڈانس، ویڈیو وائرل 

Sep 05, 2022 | 00:42:AM
ایشیا کپ، سپر فور مرحلے، پاکستان کی بھارت، جیت، اداکارہ نادیہ حسین، عمران عباس، ڈانس کی ویڈیو، وائرل
کیپشن: نادیہ حسین عمران عباس کیساتھ ڈانس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نزاکت علی )ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کی بھارت کیخلاف جیت پر اداکارہ نادیہ حسین کی عمران عباس کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نادیہ حسین نے سٹی نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کا اپنا ہی ایک لطف ہے۔
ان کاکہناتھا کہ میچ میں بابر اعظم کی کپتانی بہت اچھی ہے، شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس ہورہی ہے،اداکارہ کا کہناتھا کہ پچھلے میچ میں بھی پاکستان کی کارکردگی بہتر تھی، اس بار میں امید کرتی ہوں کہ فاتح پاکستان ہی ہوگا۔
اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اداکار عمران عباس کیساتھ پاکستان کی جیت کی خوشی منا رہی ہیں، ویڈیو کے بیک گراﺅنڈ میں ”ہم ہیں پاکستانی، ہم تو جیتے گے ہاں جیتے گے“میوزک چل رہا ہے جبکہ نادیہ حسین اور عمران عباس لپ سنگنگ کر رہے ہیں، ویڈیو کو ابتک بڑی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس باکس میں لوگوں کی جانب سے ان کے جذبے کی تعریف کی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ’ہور کچھ ساڈے لائق‘آصف علی کا بھارت سے جیت پر قوم کے نام پیغام