’ہور کچھ ساڈے لائق‘ آصف علی کا بھارت سے جیت پر قوم کے نام پیغام 

Sep 04, 2022 | 23:59:PM
روایتی حریف بھارت، سنسنی خیز مقابلے، قومی بلے باز، آصف علی
کیپشن: آصف علی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روایتی حریف بھارت سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت پر قومی بلے باز آصف علی نے روایتی انداز میں کہا ہے کہ’ ہور کچھ ساڈے لائق‘
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آصف علی اور محمد نواز کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔
وڈیو میں جیت کے بعد آصف علی کہتے ہیں کہ ہور کچھ ساڈے لائق۔اس پر محمد نواز کہتے ہیں کہ نام یاد رکھنا آصف علی۔
اس کے جواب میں آصف علی محمد نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرایا ہے، محمد نواز نے بھارت کیخلاف میچ میں20 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اسی طرح آصف علی نے بھی 8 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا بڑا اعزاز،قومی بلے باز محمد رضوان نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا