اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا

Oct 05, 2025 | 18:13:PM
اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک  ) فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور انسانی امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہونے والے قافلے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں شامل اطالوی کشتی کے کپتان نے اسرائیلی حراست کے دوران اسلام قبول کر لیا۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق توماسو بورٹولازی اس وقت گرفتار ہوئے جب اسرائیلی فورسز نے فلوٹیلا کی کشتی ’ماریا کرسٹن‘ کو روک کر عملے کو قید میں لے لیا۔

  رہائی کے بعد ترکیہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توماسو نے بتایا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں فلوٹیلا کا حصہ بننا اُن کے نزدیک سب سے مؤثر اقدام تھا،انہوں نے کہاکہ جیل کا وقت انتہائی کٹھن تھا مگر اُن کے ساتھی جو زیادہ تر ترک اور مسلمان تھے،ان کا حوصلہ بنے رہے۔

توماسو کے مطابق جب ان کے مسلمان ساتھی جیل میں نماز کی کوشش کرتے تو اسرائیلی اہلکار انہیں روکنے کی کوشش کرتے، یہی رویہ دیکھ کر انہوں نے اس مخالفت کے خلاف خود اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس فیصلے سے بے حد خوش ہیں اور انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اُن کی زندگی ایک نئے سفر کا آغاز کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے ارکان کو گرفتار کرلیا ہے  جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں  اور اس وقت اسرائیل کی قید میں ہیں۔

 وزارت خارجہ نے آج اس حوالے سے ایک بیان میں بتایا کہ ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے گرفتار پاکستانے کارکنوں کی واپسی کے لیے اقدامات جاری ہیں، مشتاق احمد اسرائیل کی قید میں ہیں لیکن محفوظ ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: تمام یرغمالیوں کو چند روز میں واپس لایا جائے گا: اسرائیلی وزیراعظم