پاکستان سول ایوی ایشن کیلئے بہترین سیکیورٹی پر عالمی ایوارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان سول ایوی ایشن کو بہترین سیکیورٹی پر عالمی ایوارڈ مل گیا۔
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جانب سے پاکستان سِول ایوی ایشن کو کونسل پریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ سے نواز اگیا،صدارتی سرٹیفیکیٹ ڈی جی سول ایوی ایشن نادر شفیع ڈار نے وصول کیا۔
پاکستان کو ایوی ایشن سیکیورٹی اوور سائٹ میں بہترین کارکردگی پر پریزیڈنشل سرٹیفکیٹ مونٹریال میں 42 ویں اکاؤاسمبلی کے اختتامی اجلاس میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک پرغلط کمنٹ کیوں کیا؟دوگروپوں میں تصادم،گولیاں چل گئیں
اکاؤ سرٹیفیکٹ پاکستان کے عالمی معیار اور بہترین طریقہ کار پر عملدرآمد کی توثیق ہے،نادر شفیع ڈار کی قیادت میں پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر نے اہم سنگ میل عبور کیے،یورپی یونین اور برطانیہ کے طویل عرصے سے بند فضائی روٹس کی بحالی بھی بڑی کامیابی ہے۔