ٹک ٹاک پرغلط کمنٹ کیوں کیا؟دوگروپوں میں تصادم،گولیاں چل گئیں

Oct 05, 2025 | 14:47:PM
ٹک ٹاک پرغلط کمنٹ کیوں کیا؟دوگروپوں میں تصادم،گولیاں چل گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر احمد کلواڑ )ٹک ٹاک پر غلط کمنٹس  کرنے پرکشمور میں مزاری برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیاجس میں گولیاں چل گئیں،ڈنڈے لگنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
 پولیس ذرائع کے مطابق کشمورمیں ٹک ٹاک پر کمنٹس کرنے پر مزاری برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسائے ،گولیاں بھی چل گئیں۔
ڈنڈے لگنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک،  ہے جسے رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں طویل اجلاس
 پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں تنویر علی ،شیر علی اور دیگر شامل ہیں، معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جھگڑا کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔