قطر پر اسرائیلی حملہ، حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )اسرائیلی حملے میں محفوظ رہنے والے حماس کے سینئر رہنما اور جنگ بندی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے۔
اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حملہ کرکے خلیل الحیہ سمیت تمام فلسطینی مزاحمت کاروں کو شہید کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اب حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ منظر عام پر آ گئے ہیں۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو میں خلیل الحیہ نے حملے میں اپنے بیٹے اور اپنے چیف آف اسٹاف کی شہادت کا بھی بتایا۔
یہ بھی پڑھیں:ویمن ورلڈکپ ، پاک بھارت ٹاکرا ،بارش بھی کھیلنے کیلئے آئے گی؟
اسرائیل کا دعویٰ تھا کہ حملے میں خلیل الحیہ شہید ہو گئے ہیں تاہم حماس نے واضح کیا تھا کہ حملے میں خلیل الحیہ سمیت حماس کی قیادت محفوظ رہی ہے۔
حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ نے ہی اپنے شہید بیٹے اور دیگر شہدا کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔