وزیراعلیٰ علی امین کی آئی جی کےپی کو ایمل ولی کی سیکیورٹی واپس نہ لینے کی ہدایت

Oct 05, 2025 | 00:13:AM
وزیراعلیٰ علی امین کی آئی جی کےپی کو ایمل ولی کی سیکیورٹی واپس نہ لینے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آئی جی خیبر پختونخوا کو اے این پی رہنما ایمل ولی کی سیکیورٹی واپس نہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لینے سے منع کردیا ہے، وزیراعلیٰ کےپی علی امین نے کہا کہ ایمل ولی کے خاندان پر ماضی میں حملے ہوچکے ہیں۔

 علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی کی جان پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، اصولوں کی سیاست کرتے ہیں، کسی کی زندگی خطرے میں نہیں ڈالیں گے،انھوں نے کہا کہ میری ہدایت پر ایمل ولی کی سیکیورٹی بند نہیں کی گئی، ایمل ولی کی سیکیورٹی اب بھی ان کےساتھ موجود ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا کےپی میں اختیارات کا ناجائز استعمال ناقابل قبول ہے۔

  یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سکیورٹی واپس لی جس پر ایمل ولی کا کہنا تھا کہ مجھے یا خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی،اپنے بیان میں ایمل ولی کا کہنا تھاکہ مجھے یا خاندان کے ساتھ کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی،انہوں نے کہا کہ میں عوام کے لیے بولتا رہوں گا جو میرے راستے میں آئے اس کے لیے تیار ہوں۔

ایمل ولی کا کہنا تھاکہ اب نجی سکیورٹی کے ساتھ مزید محفوظ انداز میں سفر کروں گا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بتایاکہ اب صوبائی حکومت نے بھی ہمارے تمام سکیورٹی اہلکار واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، میں دوبارہ کہتا ہوں ’یہ کیا مذاق ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی ٹیچر نے دولت میں شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا